25 اپریل 2013 - 19:30
نواز شریف کی سعودی سفیر سے اہم ملاقات

پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبد العزیز الغدیر سے پاکستان میں ہونے والے الیکشن کے بارے میں اہم ملاقات کی ہے۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبد العزیز الغدیر سے پاکستان میں ہونے والے الیکشن کے بارے میں اہم ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف سعودی سفیر سے ملاقات کے لیے لاہور سے خصوصی طور پر اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع سعودی سفیر کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق اس موقع پرملک کی موجودہ صورت حال کے علاوہ آئندہ انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستانی ذرائع کے مطابق نواز لیگ کے طالبان شدت پسندوں سے قریبی رابطے ہیں اور طالبان انتخابات میں نواز لیگ کے اہم اتحادی ہیں۔ سعودی عرب بھی طالبان کو مدد فراہم کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر پاکستان میں طالبان نواز حکومت قائم ہوگئی تو اس سے پاکستان کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوجائےگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲